بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایک صدی پرانی ویکسین ممکنہ طور پر کورونا سے بچانے کیلئے مفید قرار

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)رواں سال مارچ میں طبی ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ایک صدی سے استعمال ہونے والی ایک ویکسین نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔اب اس حوالے سے نئے شواہد سامنے آئے ہیں جن میں دریافت کیا گیا کہ تپ دق کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین کووڈ 19 کا شکار ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ

اس بیماری میں مبتلا ہونے پر اس کی شدت میں کمی لاسکتی ہے۔بیسیلس کالمیٹی گیورن (بی سی جی) نامی ویکسین کو ٹی بی سے بچائو کے لیے سو سال سے دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال کیا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ دیگر مقاصد جیسے مثانے کے کینسر کی ابتدا میں عام امیون تھراپی کے طور پر بھی اسے آزمایا جارہا ہے۔امریکا کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے اس ویکسین کو 6 ہزار سے زائد طبی ورکرز پر آزمایا۔طبی جریدے دی جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن میں شائع تحقیق میں شامل ان رضاکاروں سے ان کے طبی اور ویکسینیشن تاریخ کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 فیصد ایسے افراد جو ماضی میں کسی وقت بی سی بی ویکسین کو استعمال کرچکے تھے، میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز مثبت آنے کا امکان نمایاں حد تک کم ہوا۔آسان الفاظ میں ان افراد کا کووڈ 19 کا شکار ہونا یا اس سے متعلق علامات کا امکان کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بی سی جی ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں یا تو بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے یا ان کا مدافعتی ردعمل اس وائرس کے خلاف زیادہ موثر انداز سے کام کرتا ہے، جس سے بیماری کی شدت بڑھتی نہیں۔تحقیق کے نتائج میں واضح کیا گیا کہ بی سی جی ویکسین کسی کووڈ 19 ویکسین سے زیادہ موثر نہیں ہوسکتی، مگر یہ ویکسین سے پہلے سے منظور شدہ اور آسانی سے دستیاب ہے،

سے ایک منظور شدہ علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔محققین کے خیال میں یہ ویکسین لوگوں کو کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکے گی اور اس عرصے میں زیادہ موثر اور محفوظ کووڈ ویکسین بڑے پیمانے پر دستیاب ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…