ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

پاکستان کا اہم شہر ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں پہلے نمبر پر آگیا، محکمہ صحت گزشتہ مالی سال ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہ کر سکا، مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ایڈز کنٹرول پروگرام کو

مزید تین سالوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔صوبائی ترقیاتی بورڈ نے ایڈز کنٹرول پروگرام کے ترمیمی پلاننگ کمیشن کی منظوری دیدی ہے، یکم جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 956 ہے جس میں لاہور 3 ہزار 380 مریضوں کے ساتھ سر فہرست ہے، مریضوں کی تعداد بڑھنے کے باوجود محکمہ صحت ایڈزکنٹرول پروگرام کیلئے گزشتہ مالی سال میں جاری شدہ بجٹ 50 فیصد بھی استعمال نہیں کر سکا۔ گزشتہ مالی سال 2019-20 میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے 22 کروڑ 20 لاکھ کے فنڈز جاری ہوئے جبکہ صرف 9 کروڑ 71 لاکھ خرچ کیے جا سکے، ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد دیکھتے ہوئے محکمہ صحت کی جانب سے ایڈز کنٹرول پروگرام کو مزید 3 سال توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تین سال کی توسیع سے پروگرام کی لاگت میں ایک ارب 26 کروڑ کا اضافہ ہوگا، تین سالہ توسیع کے لیے 3 ارب 34 کروڑ کا ترمیمی پلاننگ کمیشن بھی صوبائی ترقیاتی بورڈ نے منظور کر دیا ہے، 2016 سے اب تک 2 ارب 8 کروڑ کی لاگت کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے ایک ارب 19 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…