بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ان غذائوں کواپنا معمول بنالیں بھول جانے کی بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارہ پائیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر نوجوان نسیان اور حافظے کی کمزور ی کا رونا روتے ہیں ،سائنسدانوں کا کہناہے کہ حافظے کی کمزوری 30سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے اور غذا کے صحیح انتخاب سے ہی اس بیماری سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ہرے پتوں والی

سبزیوں ،گریوں ، میتھی ،ارد کی دال ،رائی(سرسوں) کے بیج ،سرسوں کا تیل،مچھلی ،باجرہ ،اخروٹ اور روغن السی (فلیکس سیڈ)میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس جیسا کہ وٹامن اے ، وٹامن ای اور وٹامن سی حافظ کو تیز کرنے میں مدد دیتاہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ یہ مچھلی ، سرسوں کے تیل ، سرسوں کے بیج ،میتھی ،ارد کی دال ،لوبیا ، سویا بین ،اخروٹ ، باجرہ اور روغن السی میں پایا جاتاہے۔ وٹامن B1(تھائی مین) یہ باسمتی چاول ،چکی کے آٹے ،جو ، مکئی ،انڈے اور گائے کے دودھ میں پایاجاتا ہے۔ وٹامن B12 انڈے ،بغیر چربی گوشت اورکم چکنائی والے دودھ میں پایا جاتاہے۔ فولک ایسڈ ہرے پتوں والی سبزیوں ،گوبھی کے پھول اور دالوں میں پایا جاتاہے۔ زنک اجناس ، دالوں ،سمندری خوراک ، گوشت اور مرغی کے گوشت میں پایاجاتاہے۔ میگنیشیم اجناس ،ہرے پتوں والی سبزیوں ، مٹر،پھلیوں ،گریوں اور مچھلی میں پایاجاتاہے۔ لیسیتھین انڈے کی زردی ،سویا بین ،پھول گوبھی ،مٹر ،اجناس اور نشاستہ میں پایاجاتاہے۔ صحت مند چکنائی گریوں،بیج ،زیتون کے تیل،روغن کینولا (کینولا آئل)،روغن تل ، روغن سورج مکھی اور روغن مکئی میں پائی جاتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…