جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کرونا وائرس پر شکوک و شہبات سے سائنسدان پرپشان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )کووڈ نائنٹین نے سائنس دانوں کو دوہرے چیلنج سے نبرد آزما کر دیا ہے۔ ایک طرف تو وہ انتھک کوششوں میں مصروف ہیں کہ کیسے اس موزی مرض پر قابو پایا جائے تو دوسری طرف انہیں سائنس اور سائنس دانوں کے کام کرنے کے محرکات کے

متعلق لوگوں میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کا سامناہے۔اس صورت حال میں سائنس دانوں کی سوچ اور کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں سائنس کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے وائس آف امریکہ نے سائنس دانوں سے خیالات معلوم کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈاکٹر بارون ماتھیا نیویارک کی کولیمبیا یونیورسٹی میں وباوں کے متعلق تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، اس بات کو بہت شدت سے محسوس کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ سائنس دانوں کے لیے یہ ایک حوصلہ شکن بات ہے کہ ان پر شک کیا جائے۔یہ پریشان کن اور دل توڑنے والی بات ہے کہ سائنس دانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے۔حالانکہ ہم تو کووڈ نائنٹین کے خلاف جنگ میں بغیر کسی معاوضے کے مدد کر رہیں ہیں۔کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار امریکی سوسائٹی برائے متعدی امراض کے ترجمان ڈاکٹر آرون گلاٹ کے ردعمل میں نظر آتا ہے۔وہ اس بات کو شرمناک قرار دیتے ہیں کہ سائنس کے علاوہ کو ئی اور شے پالیسی سازی کو وضع کرے۔وہ کہتے ہیں کہاس بات سے قطع نظر کہ آپ ری پبلیکن یا ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، آپ کی پالیسی اور فیصلے سائنس ہی پر مبنی ہونا چاہیئں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…