اسلام آباد(نیوزڈیسک )اگر آپ اپنی پھٹی ایڑھیوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کے لئے بہت سے طریقے آزما چکے ہیں تو گھبرائیے مت کیونکہ آج ہم آپ کو پھٹی ایڑھیوں کے لئے آسان طریقے بتائیں گے۔ اس کے علاج کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیادہ سے
زیادہ پانی پئیں تا کہ جسم میں پانی کی کمی پوری ہوسکے۔اس کے علاوہ نیچے بتائے گئے قدرتی طریقوں پر عمل کریں اور ملائم پاں اور ایڑھیاں حاصل کریں۔ کیلے اگر آپ کیلے کو اچھی طرح پیس کر اپنی پھٹی ایڑیوں پر لگائیں تو وہ تیزی سے ٹھیک ہونے لگتی ہیں۔ لیموں کا رس پھٹی ایڑیوں کے لئے لیموں سب سے زیادہ مفید چیز ہے۔تھوڑا سا گرم پانی لے کر اس میں لیموں کا رس ملا لیں اور اس محلول میں اپنے پاں کو 10منٹ تک ڈبو کر بیٹھ جائیں۔ لیموں کا رس اور ویزلین کو ملاکر لگانے سے بھی پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔ سی سیم یا زیتون کا تیل سونے سے قبل آپ چاہیں تو اپنی ایڑیوں پر سی سیم یا زیتون کا تیل لگا کر دس منٹ تک انتظار کریں اور پھر جرابیں پہن لیں۔باقاعدگی سے اس کے استعمال سے آپ کی پھٹی ایڑھیاں دنوں میں ٹھیک ہوجائیں گی۔