لندن(نیوزڈیسک) آپ نے دانت چمکانے کا سنہری اصول تو سن رکھا ہوگا کہ دن میں کم از کم دو بار دو منٹ کے لئے اپنے دانتوں کو صاف کریں لیکن یہ تمام مشق بے کار ہوجاتی ہے اگر ہم ایک پرانا ٹوتھ برش استعمال کررہے ہوں۔لیکن اس بات کا کیسے پتا لگایا جائے کہ ہم جو برش کررہے ہیں
وہ ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ اس بات کا جواب ماہرین صحت نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برش کے ریشوں کی سمت سیدھی ہونے کی بجائے ادھر ادھر ہوگی تووہ صحیح طریقے سے صفائی نہیں کریں گے اور نتیجہ کے طور پر ہمارے دانتوں میں جراثیم رہیں گے۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی ترجمان میٹ میسیا کا کہنا ہے کہ جب برش کے ریشے سیدھی سمت میں نہ ہوں تو وہ صحیح طریقے سے دانتوںکو صاف نہیں کرتے اور ہمارے دانتوں میں جراثیم موجود رہ جاتے ہیں۔ایک اور ماہر دندان ایلس لی کا کہنا ہے کہ چاہے برش کتنا ہی اچھا اور بہترین کوالٹی کا کیوں نہ ہو،اسے تین ماہ کے بعد تبدیل کرنا آپ کی دانتوں کی صحت کے لئے اچھا ہے۔ اگر آپ کو یہ یاد نہ رہے کہ آپ نے برش کب استعمال کرنا شروع کیا تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ توٹھ برش کے نیچے کسی مارکر سے برش استعمال کی تاریخ لکھ دی جائے۔