جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سکولوں و تعلیمی اداروں میں قبل ازقت موسم سرما کی تعطیلات کرنالازمی قرار دیدیا گیا‎

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں میں قبل ازقت موسم سرما کی تعطیلات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سکولوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے صرف این سی اوسی کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور موسم سرماکی چھٹیاں قبل ازوقت دے کر

ان میں تھوڑا اضافہ کردیا جائے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے بالکل ٹھیک سفارشات کی ہیں ان سفارشات میں پرہجوم جگہوں پرجانا، ماسک، سکولوں اور اجتماعات کے حوالے سے شامل ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کو ڈیل کرنے کا تجربہ وسائل اور ماہرین بھی موجود ہیں،میں دوچیزیں بتانا چاہتا ہوں ، جس میں پہلا لفظ یہ ہے کہ ہمیں این سی اوسی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے، ان سفارشات پر پوری دلجمعی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔کورونا پچھلے دس ہفتے سے بڑھ رہا ہے لیکن ہم سست ہیں، میرے خیال میں رابطوں کا فقدان ہے، دوسرا لفظ رابطوں کا فقدا ن ہے۔ رابطوں کے فقدان سے میری مراد یہ ہے کہ خود اسد عمر آخری این سی اوسی کی میٹنگ میں کہہ چکے ہیں کہ ہم نے جو سفارشات رکھی ہیں، ان پر صوبوں کا اتفاق نہیں ہے، اس وجہ سے پورے ملک میں ہم عملدرآمد نہیں کروا پارہے۔ایک مرحلہ تھا کہ ٹرانسپورٹ، دکانوں، کارخانوں میں جو لوگ ایس اوپیز پر عمل نہیں کررہے تھے ان کو جرمانے کیے جارہے تھے، لیکن اب وہ گرفت نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نے خود ماسک پہننا شروع کیا تھا تو اس کا بڑا اثر ہوا تھا کہ پورے ملک میں لوگ ماسک پہن رہے تھے۔ اگر ہم نے ان کو فوری اقدامات کرکے نہ روکا تو یورپ کی طرح ہمیں بھی مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سکولوں کو بند نہ کرنے سے فرق پڑے گا، کیونکہ سکولوں میں کیسز آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سکولوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے صرف این سی اوسی کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور موسم سرماکی چھٹیاں قبل ازوقت دے کر ان میں تھوڑا اضافہ کردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…