بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

سکولوں و تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ‎ سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا تشویشناک انتباہ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(آن لائن ) سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں میں قبل ازقت موسم سرما کی تعطیلات کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سکولوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے صرف این سی اوسی کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور موسم سرماکی چھٹیاں قبل ازوقت دے کر ان میں تھوڑا اضافہ کردیا جائے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این سی اوسی نے کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے بالکل ٹھیک سفارشات کی ہیں ان سفارشات میں پرہجوم جگہوں پرجانا، ماسک، سکولوں اور اجتماعات کے حوالے سے شامل ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کو ڈیل کرنے کا تجربہ وسائل اور ماہرین بھی موجود ہیں،میں دوچیزیں بتانا چاہتا ہوں ، جس میں پہلا لفظ یہ ہے کہ ہمیں این سی اوسی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے، ان سفارشات پر پوری دلجمعی کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔کورونا پچھلے دس ہفتے سے بڑھ رہا ہے لیکن ہم سست ہیں، میرے خیال میں رابطوں کا فقدان ہے، دوسرا لفظ رابطوں کا فقدا ن ہے۔ رابطوں کے فقدان سے میری مراد یہ ہے کہ خود اسد عمر آخری این سی اوسی کی میٹنگ میں کہہ چکے ہیں کہ ہم نے جو سفارشات رکھی ہیں، ان پر صوبوں کا اتفاق نہیں ہے، اس وجہ سے پورے ملک میں ہم عملدرآمد نہیں کروا پارہے۔ایک مرحلہ تھا کہ ٹرانسپورٹ، دکانوں، کارخانوں میں جو لوگ ایس اوپیز پر عمل نہیں کررہے تھے ان کو جرمانے کیے جارہے تھے، لیکن اب وہ گرفت نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نے خود ماسک پہننا شروع کیا تھا تو اس کا بڑا اثر ہوا تھا کہ پورے ملک میں لوگ ماسک پہن رہے تھے۔ اگر ہم نے ان کو فوری اقدامات کرکے نہ روکا تو یورپ کی طرح ہمیں بھی مکمل لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سکولوں کو بند نہ کرنے سے فرق پڑے گا، کیونکہ سکولوں میں کیسز آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سکولوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیا جائے صرف این سی اوسی کی سفارشات پر عمل کیا جائے اور موسم سرماکی چھٹیاں قبل ازوقت دے کر ان میں تھوڑا اضافہ کردیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…