جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اس غذا کومعمول بنائیے،قد میں حیرت انگیزاضافہ کیجیئے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)ماہرین نے اس بات پر تحقیق کی کہ نیدر لینڈ جسے ہالینڈ بھی کہتے ہیں ، کے لوگوں کا قد باقی اقوام سے لمبا کیوں ہے۔یہ بات مشہور ہے کہ ہالینڈ کے لوگ پنیر بہت زیادہ کھاتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ پنیر کے استعمال سے ڈچ قوم اس وقت دنیا کی قدرآور ترین قوم بن چکی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دودھ ، دہی اور پنیر جیسی غذائیں ڈچ قوم کی روزمرہ خوراک ہی نہیں بلکہ ان کے لیے قومی علامتوں کی حیثیت رکھتی ہے۔نیدر لینڈ میں دودھ سے بنی غذائیں برطانیہ ، امریکہ اور جرمنی جیسے ممالککی نسبت بھی فی کس 25فیصد زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔اس ملک میں مقبول ترین ناشتہ ، پنیر ڈبل روٹی اور دودھ ہے اور صبح کے وقت میٹرو میں سفر کرتے لوگ پنیر سینڈوچ دودھ کے ساتھ کھاتے نظر آتے ہیں۔تقریباً ڈیڑھ صدی قبل ڈچ قوم یورپ میں سب سے چھوٹے قد والی قوم تھی لیکن پچھلے ڈیڑھ سو سال کے دوران انہوں نے پنیر اور دودھ کا مستقل استعمال کیا اور آج یہ یورپ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سب سے لمبے قد والی قوم ہے۔نیدر لینڈ میں خواتین کا اوسط قدم 5فٹ 7انچ اور مردوں کا اوسط قد 6فٹ سے زائد ہے اور ماہرین کا کہناہے کہ اس کے پیچھے پنیر جیسی مصنوعات کا کافی عمل دخل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…