منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کونسی خوفناک بیماری کے مریضوں کی تعداد  23 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )دنیا بھر میں میں خسرہ کے مریضوں کی تعداد  23 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بیشتر ممالک کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے  بہت کم لوگوں کو حفاظتی ویکسین لگا رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق

گزشتہ برس دنیا بھر میں خسرہ کے 8 لاکھ 69 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ  اس مرض سے ہونے والی اموات میں بھی 2016 کے مقابلے 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران خسرہ کا پہلا انجیکشن لگنے کی شرح جمود کا شکار رہی اور عالمی وبا کے دوران قطرے پلانے کی شرح میں کمی نے 9 کروڑ40 لاکھ لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا۔عالمی ادارہ صحت خسرہ کے حوالے سے ٹیکنیکل افسر پروفیسر نتاشہ کروکرافٹ کا کہنا ہے کہ ہوا کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری سے گزشتہ برس 2 لاکھ 7 ہزار 5 سو اموات ریکارڈ کی گئی جب کہ کانگو ،مداگاسکر ،جارجیا ،قازقستان اور یوکرین سمیت9 ممالک میں خسرہ کے مجموعی کیسز کی 73فیصد شرح پائی جاتی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ صورتحال کو اس چنگاری کی مانند قرار دیا جو کہ جنگل میں آگ کا باعث بند سکتی ہے۔گاوی ویکسین گروپ کے سربراہ سیٹھ برکلیکا کہنا ہے کہ خسرہ کی بیماری مکمل طور پر قابل علاج ہے ایک ایسے وقت میں جب ہمارے پاس ایک محفوظ، مثر اور کم قیمت والی ویکسین موجود ہے ایسے میں کسی بھی شخص کو اس بیماری سے نہیں مرنا چاہیے۔تاہم یہ بات اہم ہے کہ رواں برس خسرہ اور دیگر متعدی بیماروں میں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے خلاف اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر ہیں کیونکہ ان سے دیگر وائرسز کے پھیلا میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…