بہاولنگر(این این آئی ) پاکستان میں کرونا سمیت دیگر بیماریوں کیساتھ ساتھ شوگر کے مریضوں کی تعداد میں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے اس کے باوجود لوگ چینی کی خریداری اور اس کے استعمال سے باز نہیں آرہے کرونا کے بعد شوگر بھی پاکستان میں وبائی صورتحال اختیارکرتی جارہی ہے اس وقت ملک بھر میں 19 ملین سے زائد افراد کسی نہ کسی
حوالہ سے شوگر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں ملک بھرمیں تقریباً 14.4 فیصد وہ افراد ہیں جنہیں شوگر لاحق ہونے سے پہلے والا مرحلہ لاحق ہوچکا ہے اگر اس کا فوری تدارک نہ کیا گیا توپاکستان میں 2030?ء 26.2 ملین افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہوجائینگے جس کے بعد پاکستان شوگر کے حوالہ سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آجائیگا۔