جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نئی دہلی 14برس تک عمر گروپ کے لڑکوں میں کینسر کے لحاظ سے ایشیابھر میں سرفہرست

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)کینسر کے مرض کا شکار صفر سے 14 برس کے عمر گروپ کے لڑکوں کی تعداد بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں دیگر ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض کا شکار صفر سے 14 برس کے عمر گروپ کے لڑکوں کی تعداد بھارت کے قومی دارالحکومت دہلی میں دیگر ایشیائی ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے

۔بھارت میں کینسر کے مریضوں کے اعداد و شمار یکجا کرنے والے حکومتی پروگرام نیشنل کینسر رجسٹری کی طرف سے شائع تازہ ترین رپورٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں رہنے والے چودہ برس تک کے عمر کے ہر دس لاکھ لڑکوں میں 203.1  کینسر کا شکار ہیں۔نیشنل کینسر رجسٹری کا پروگرام بھارت میں طبی خدمات پر نگاہ رکھنے والے ادارے انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ کے تحت چلایا جاتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صفر سے 19 برس کے عمر گروپ میں کینسر سے سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد چین کے جیانگ مین شہر میں ہے، جہاں ایشیا میں لڑکوں میں کینسر کے سب سے زیادہ واقعات درج کیے گئے ہیں۔ تاہم دہلی اس سے صرف ذرا ہی پیچھے ہے۔ دہلی میں، جیانگ مین کے مقابلے فی دس لاکھ میں صرف چھ کیسز کم ہیں۔ یہ رپورٹ 2012-2016 کے درمیان پورے ملک میں کینسر کا شکار مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر تیا رکی گئی ہے۔ اس میں بھارت کے آبادی کی بنیاد ( بی سی آر) پر 28 کینسر رجسڑیز اور ہسپتالوں کی بنیاد(ایچ بی سی آر)پر 58 کینسر رجسٹریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پی بی سی آر سے مراد ایک جغرافیائی یونٹ ہے۔ اس میں ایک ضلع یا پھر کوئی ریاست بھی ہوسکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دہلی میں کینسر کے تمام مریضوں میں 14برس تک کے لڑکوں کی تعداد 4.7 فیصد ہے جبکہ 19 برس تک کے لڑکوں کی تعداد 6.3 فیصد ہے۔اس طرح دہلی تمام 28 پی بی سی آر میں بچوں میں کینسر کے مریضوں کے لحاظ سے سر فہرست ہے۔ اس کے بعد اورنگ آباد (مہاراشٹر)، حیدرآباد (تلنگانہ) اور واردھا (مہاراشٹر) اضلاع نیز پوری منی پور ریاست کا نمبر آتا ہے۔ لڑکیوں کے معاملے میں بھی یہ صورت حال زیادہ مختلف نہیں ہے۔ دہلی اس معاملے میں ملک میں سرفہرست ہے۔ اس کے بعد تھرواننت پورم، چینئی، کولم  اور  آئزول کا نمبر ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…