’’وزن گھٹائو این ایچ ایس بچائو‘‘ وہ ملک جہاں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغازکردیاگیا

29  جولائی  2020

لندن (این این آئی)برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ برطانیہ یورپ میں موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتاہے۔ جہاں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے۔ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگر ہر شہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلے

تو نیشنل ہیلتھ سروس پر سے 100 ملین پونڈز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کووڈ 19 کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ 2 ذیابیطس، بعض اقسام کے کینسر، جگر اور سانس کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس مہم کو ’’وزن گھٹائو این ایچ ایس بچائو‘‘ کا نام دیا ہے۔ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے کورونا کے شدید ترین شکار ہونے کا ایک بڑا سبب ان کا زیادہ وزن تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 12 ہفتے پر مبنی اس پلان کی حمایت کرے گی جس کے لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…