جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جلد پر پس والا دانا نکل آئے تو کیا کرنا چاہیے ؟ آسان قدرتی علاج ، دنوںمیں واضح فرق محسوس کریں

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے پسماندہ علاقوں میں گرمیوں کے موسم کے دوران لوگوں کاپھوڑے پھنسیاں سے اکثر سامنا ہوتا ہے۔ یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ پھوڑے اور پھنسیاں کیوں ہوتے ہیں اور ان کا علاج کیا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ پھوڑے ایک خاص قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے نکلتے ہیں جو جسم سے اینٹی باڈیز کے خارج ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں جس سے جلد پر پھوڑے بن جاتے ہیں

۔جیسے ہی کسی کو پھوڑے یا پھنسیاں نکلنی شروع ہوں گھر میں ہی اس کا علاج شروع کر دیا جانا چاہیے۔ جتنی جلدی علاج شروع ہو گا اتنی ہی جلدی ان سے چھٹکارہ ممکن ہو سکے گا۔گھر میں درج ذیل طریقے سے ان کا علاج کیجیے۔ دن میں 3مرتبہ ان پر نمک کی ٹکور کیجیے۔ ٹکور ہر بارکم از کم 30منٹ تک کی جانی چاہیے۔آپ نمک کی بجائے گرم پانی سے بھی پھنسیوں کی ٹکور کر سکتے ہیں، اگر یہ جسم کے نچلے حصے میں ہیں تو ٹب میں نیم گرم پانی لیجیے اور اس میں بیٹھ جائیے۔ نمک کی ٹکور یا گرم پانی سے دوران خون بڑھ جائے گا جس سے پھوڑوں اور پھنسیوں میں موجود پیپ جلد باہر نکل آئے گی اور یہ جلد خشک ہو کر ٹھیک ہو جائیں گی۔ چائے کی پتی کا تیل بھی ان کے علاج میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل پھوڑوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیے، پھوڑے پر تیل لگانے کے بعد روئی سے اس کا ہلکا سا مساج کیجیے۔اگر پھر بھی آپ کے پھوڑے سے پیپ خارج نہیں ہو رہی تو اسے کپڑے سے ڈھانپنے کی بجائے کھلا چھوڑ دیں۔ ہوا لگنے سے پیپ جلد خارج ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیاںجسم پر پھیل بھی سکتے ہیں، جسم پر جہاں جہاں ان کی رطوبت لگے وہاں نیا پھوڑا نکل آتا ہے۔ اس سے بچا کے لیے پھوڑے کو ہاتھ لگانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ پھوڑے کی جگہ کو گرم پانی سے صاف رکھیں اور اس کی رطوبت باقی جسم پر نہ لگنے دیں۔ دیگر افراد پھوڑے پھنسیوں والے شخص کا تولیہ ہرگز استعمال نہ کریں۔ہر بار پھوڑوں کو دھونے کے بعدنیا تولیہ استعمال کریں اور نئے کپڑے پہنیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…