بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چائینہ نیشنل بائیوٹیک گروپ کے مطابق انسانوں پر کرونا وائرس ویکسین کے تجربے سے معلوم ہوا کہ یہ محفوظ اور موثر ہے ۔ اس ویکسین کے ٹرائل کے دوران حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ اس تجربے میں 1120صحت مند افراد نے حصہ لیا ۔قومی موقر نامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اس دوران ان افراد کو ویکسین پلائی گئی اور ان کے اجسام میں ہائی لیول کی اینٹی باڈیز
داخل کی گئیں ۔ چینی کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی چیٹ پر یہ تفصیلات شیئر کیں ۔ ادھر امریکی ایوان میں کرونا سے متعلق سماعت کے دوران امریکہ کے چیف ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین پر کام جاری ہے ۔ اس سال یا اگلے سال کے شروع میں تیار ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا ویکسین کی تیاری میں عام حالات میں سات سال درکار ہوتےہیں لیکن کرونا کے باعث ویکسین بنانا ترجیح ہے ۔