اسلام آباد(این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں اٹھارہ جون تک کی اموات کی شرح جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح ایک اعشاریہ ترانوے فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق اعلامیہ کے مطابق دنیا میں
کورونا سے اموات کی شرح پانچ اعشاریہ سینتیس فیصد ہے، پاکستان میں کورونا سے 73 میل جاں بحق ہوئے ، مرنے والوں کی عمر کی رینج ایک سال سے 102 سال ہے۔ این سی او سی کے مطابق کرونا سے مرنے والے 73 فیصد مریض شدید بیماریوں میں مبتلا تھے۔