اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

کس بلڈ گروپ کےحامل افراد کرونا وائرس کے زیاد ہ اور کم شکار ہو رہے ہیں؟نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں کہاگیاہے کہ خون گروپ او کے حاملین کرونا وائرس کا کم شکار ہورہے ہیں اور ہوئے ہیں جبکہ بی اور اے، بی خون گروپ کے حامل افراد کرونا وائرس کا زیادہ شکار ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیو ٹیکنالوجی کی ٹیسٹنگ کمپنی 23اینڈ می نے یہ تحقیقات کیں۔اس کے مطابق کسی فرد کے خون کا گروپ یہ تعیّن کرسکتا ہے کہ وہ کس حد تک کرونا وائرس کی زد میں آئے گا۔

اس کمپنی نے اس تحقیق میں 750000 شرکاء سے حاصل کردہ نتائج استعمال کیے ہیں۔اس نے آن لائن پوسٹ کیے گئے اپنے تحقیقی نتائج میں بتایا کہ خون گروپ او والے افراد دوسرے گروپوں کے مقابلے میں کرونا وائرس سے زیادہ محفوظ ہیں۔ان کا دوسروں کے مقابلے میں 9 سے 18 فی صد تک کم امکان ہے کہ ان کا کووِڈ19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آئے گا۔23اینڈ می کی تحقیق کے مطابق بی اور اے بی خون گروپوں کے حاملین کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔اس گروپ سے تعلق رکھنے والے جن جواب دہندگان نے اس سروے میں حصہ لیا ہے، ان میں کووِڈ19 کے مثبت ٹیسٹ کی شرح سب سے زیادہ تھی۔ خون گروپ اے والے ان دونوں کے درمیان ہیں۔اس مطالعہ سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ایک فرد کے خون کا گروپ اگر منفی بی یا مثبت بی ہے تو ایسے افراد کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی شرح میں کوئی نمایاں فرق نہیں تھا۔اس کے مطابق بی یا اے بی نیگٹو یا پازیٹو بلڈ گروپ کے افراد میں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی شرح قریب قریب برابر ہی پائی گئی ہے اور یہ نہیں ہوا کہ مثبت خون گروپ والے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور منفی والوں کی تعداد کم رہی ہے۔ہر دو قسم کے خون گروپ کے افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…