اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

لہسن کا استعمال، مردوں کیلئے حیرت انگیز فوائد

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لہسن کے یوں تو بہت سے فوائد ہیں جو انسان کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم لوگ لہسن کھانے کے بعد اس کی منہ سے آنے والی بو سے گھبرا کر اسے کھاتے ہی نہیں لیکن امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق نے تو لہسن کی ایک ایسی خوبی کا انکشاف کیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ لہسن کھانے کے بعد آنے والا

پسینہ مردوں کو خواتین کے لیے زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے۔ یونیورسٹی آف اسکاٹ لینڈ اور چارلس یونیورسٹی آف چیک ری پبلک میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو شیو کرنے کے بعد مہنگے آفٹر شیو لگانے کی ضروت نہیں بلکہ وہ لہسن کھائیں جس کے بعد آنے والا پسینہ خواتین کے لیے آپ کو زیادہ پرکشش بنا دیتا ہے کیوں کہ خواتین کو اس طرح کی خوشبو عام طور پر زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ لہسن غذائیت سے بھر پورسبزی ہے جو بغل میں پسینہ بناتی ہے جو کسی بھی انسان کی صحت مند ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔لہسن اینٹی بائیوٹیک، وائر مخالف اور اینٹی فنگل خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو نزلے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ لہسن کی اینٹی بیکٹیریل خوبی بغل سے آنے والے پسینے سے ناخوشگوار بو پیدا کرنے والے مائیکروبس کی شدت کو کم کر کے اسے خوشگوار بنا دیتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سانسوں سے نکلنے والی خوشبو سماجی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی طرح بغل میں پسینے کی خوشبو بھی تعلقات میں ایک اہم عنصر شمار کیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران 40 مردوں میں سے کچھ کو لہسن یا لہسن کیپسول کھلائے گئے اور کچھ کو لہسن نہیں کھلایا گیا جس کے بعد ان کے بغلوں میں 12 گھنٹے تک پیڈز لگا کر ان کے پسینے کی خوشبو حاصل کی گئی۔ تحقیق کے بعد 82 خواتین سے کہا گیا کہ وہ اس خوشبو کو سونگھیں اور بتائیں کہ

کونسی خوشبو زیادہ خوشگوار، پرکشش، اور عورتوں کی پسندیدہ ہے۔ اس تحقیق کے نتائج میں یہ حیرت انگیز بات سامنے آئی کہ لہسن کھانے والے مردوں کے پسینے کو زیادہ دل کو لبھانے والی اور ہلکی تھی جو خواتین کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جن مردوں نے 6 گرام لہسن روٹی اور پنیر کے ساتھ کھائے تو ان کے پسینے کی خوشبو لہسن کھانے سے پہلے کی خوشبو سے زیادہ مختلف نہ تھی لیکن جب انہوں نے اس مقدار دگنا یعنی 12 گرام کردی تو ان کے پسینے کی خوشبو زیادہ پرکشش اور دل کو اچھی لگنے والی بن گئی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…