اسلام آباد (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے اہم ملاقات کی جس میں برطانیہ کے زیر اہتمام ورچوئل گلوبل ویکسین سمٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجما ن کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانیہ گلوبل ویکسین پروگرام کے لئے ایک اعشاریہ پینسٹھ پاونڈز فراہم کر چکا ہے، گلوبل ویکسین سمٹ کے ذریعے برطانیہ گلوبل ویکسین پروگرام میں مزید سات ارب پاونڈز بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ چاہتا ہے ویکسین پاکستان سمیت تمام
ممالک میں دستیاب ہو، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات دنیا کی بہترین مثال ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ حکومت پاکستان برطانیہ کے اس اقدام کو مکمل سپورٹ کرتی ہے، پاکستان بھی گلوبل ویکسین پروگرام کا بڑا شراکت دار ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر کام کرنے پر برطانیہ اور دیگر ڈونرز کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھی دیگر ممالک کی طرھ کورونا ویکسین کے منتظر ہیں ،وزیر اعظم پہلے ویکسین تمام لوگوں کو دستیاب کرنے کی کال دے چکے ہیں ۔