پشاور ( آ ن لائن ) پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، شہری کو احکامات نہ ماننے پر ایک ہزار روپے کی رسید تھمائی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا، قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانہ کیا۔شہری کو جرمانے کی جو
رسید دی گئی ہے اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے بازاروں میں خوب رش دیکھنے میں آ رہا ہے، لوگ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر بالکل بھی عمل نہیں کر رہے نہ ہی دکانوں پر سینیٹائزر سمیت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جا رہا ہے، خلاف ورزی پر کے پی حکومت نے جرمانوں کا سلسلہ شروع کیا ہے