منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے علاج میں اہم پیشرفت ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےبڑی کامیابی حاصل کرلی

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس) کورونا وائرس کے علاج کیلئے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کرلیں جس کو کورونا وائرس کے علاج میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق ہیومن ہائیبرڈروما ٹیکنیک کے ذریعے مصنوعی اینٹی باڈیز بنائی جا رہی ہیں، جس کے بعد کورونا کے علاج میں پلازما کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ یو ایچ ایس نے یونیورسٹی کالج لندن کے اشتراک سے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کی ہیں۔ یو ایچ ایس یہ کارنامہ انجام دینے والی ایشیا کی پہلی یونیورسٹی ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے گزشتہ ماہ اینٹی باڈیز کی تیاری پر کام شروع کیا تھا اور مصنوعی اینٹی باڈیز کورونا وائرس کو انسانی پھپھڑوں میں داخل ہونے سے روکنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پہلے ہی کورونا کے مریضوں کا بلڈ پلازما سے علاج شروع کرچکی ہے اور کورونا وائرس کے لیے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ شروع کر دیا ہے۔ وائس چانسلرنے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بہت جلد کورونا کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی پر بھی کام شروع کرے گی۔خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے علاج کے حوالے سے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے فائدہ مند ہونے کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ ان ٹیسٹوں پر بہت زیادہ رقم خرچ نہ کی جائے۔ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر آپ کو یہ وائرس لاحق ہوا تھا تو آپ میں اس کی مدافعت پیدا ہو چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتا چلا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے اندر وائرس لگنے کے بعد اینٹی باڈیز نہیں بن پائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…