ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

راولپنڈی اور لاہور میں تشویشناک مریضوں کی تعداد سامنے آگئی

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، طبی سہولتوں کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سب سے زیادہ کورونا مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں۔ صرف تشویشناک مریضوں کو ہسپتالوں میں رکھا جا رہا ہے۔ احتیاط ہی کورونا سے بچائو کا واحد ذریعہ ہے۔ صوبے میں 251 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض لاہور اور راولپنڈی میں ہیں۔ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی صورت میں ان کے رفقاء کے بھی کورونا کے ٹیسٹ ہونگے ۔ کورونا کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اعدادوشمار جاری کر رہے ہیں اس وقت لاہور میں 119 اور راولپنڈی میں 113مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اس وقت ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز کے حوالے سے بہت شور مچایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم کورونا کسیز کو چھپا رہے ہیں، لاہور میں کورونا کے 12ہزار سے زائد مریض ہیں۔ کورونا کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ہم ہسپتالوں کے حوالے سے مکمل تفصیل جاری کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔ ہم ہسپتالوں میں وہ مریض رکھ رہے ہیں جو زیادہ تشویشناک ہیں اس وقت صوبے میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 251ہے۔ پنجاب میں 90ہزار 69افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…