پیر‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2024 

ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جنگ ہار گیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ کے سابق چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ ولی جان کی بازی ہار گئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر شاہ ولی بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔دوسری جانب چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کوئٹہ کے بولان

میڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے ہسپتال پر صحیح علاج نہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے کہا کہ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث ان کے شوہر کا انتقال ہوا ہے، سینئر ڈاکٹر ہی کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ غلط بتائی گئی تھی۔اہلیہ کے مطابق کیا ایک ڈاکٹر اس قدر ابتر حالت میں ہو گا کہ اسے ٹریٹمنٹ بھی نہیں ملے گی، اسے داخل ہونے کے لیے مرنے کا انتظار کرنا پڑے گا، خدارا ایسا نہ کریں، میرے اور میرے بچوں کے سر کا سائبان چھن گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



فیک نیوز انڈسٹری


یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…