جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کرونا وائرس سے یورپ میں پونے دو لاکھ اموات  عالمی ادارہ صحت کے چشم کشا انکشافات

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ مارچ کے آغاز سے اب تک یورپ کے 24 ملکوں میں ایک لاکھ 59 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، جس میں زیادہ تر کا تعلق کوویڈ 19 کے پھیلا ئوسے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ایک عہدے دار کیٹی سمال وڈ نے نامہ نگاروں کو ٹیلی لنک پر ایک بریفنگ میں بتایا کہ یورپی ملکوں میں یہ تمام اموات ایک ایسے وقت میں ہوئیں

جب وہاں عالمی وبا کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہی تھی اور فرانس، اٹلی، سپین اور برطانیہ کے اسپتالوں میں مریض کرونا انفکشن سے مر رہے تھے۔سمال وڈ کا کہنا تھا کہ اس کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ ان اموات کے ایک بڑے حصے کا تعلق کوویڈ 19 سے تھا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ دوسرے امراض کنٹرول میں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر ہانز کلوگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یورپ میں کرونا وائرس کے 20 لاکھ سے زیادہ مصدیقہ مریض ہیں۔یہ تعداد گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلے میں 15 فی صد زیادہ ہے۔ جب کہ روس، ترکی، بیلاروس اور برطانیہ میں دوسرے یورپی ملکوں کی نسبت یہ وبا زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔سمال وڈ کا کہنا تھا کہ جو یورپی ممالک لاک ڈائون کی پابندیاں نرم کر رہے ہیں اور شراب خانوں سمیت دوسرے عوامی مقامات کھول رہے ہیں، انہیں کرونا وائرس کی تشخیص، ٹیسٹنگ اور ان جگہوں کا کھوج لگانے کے نظاموں کو ترقی دینی ہو گی جہاں سے وائرس دوبارہ شروع ہوا ہو، تاکہ وائرس کی دوسری لہر کے خطرے سے تیزی سے نمٹا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…