فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر نعمان عارف سمیت سرکاری ہسپتالوں کے متعدد ڈاکٹرز کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے۔جنرل سیکریٹری وائی ڈی اے ڈاکٹر عدنان کے مطابق وائی ڈی اے کیصدر ڈاکٹر نعمان عارف بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں
جبکہ الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر سلمان شکور کے بھائی اور بھابھی کا کورونا بھی مثبت آیا ہے۔ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ ابھی ہمیں ڈاکٹر سلمان شکور کے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔وائی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے گائنی وارڈ کے 14ڈاکٹرز کورونا کے مریض بن چکے ہیں، سول ہسپتال گائنی وارڈ کے4 ڈاکٹرز بھی کورونا سے متاثر ہیں۔اس کے علاوہ وائی ڈی اے کے پیٹرن چیف ڈاکٹر معروف، ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔وائی ڈی اے نے مطالبہ کیا کہ کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کے لئے ہسپتال میں الگ قرنطینہ قائم کئے جائیں کیونکہ اس وباء سے متاثرہ کئی ڈاکٹرز گھروں میں قرنطینہ ہیں جس سے ان کے اہلخانہ متاثر ہوسکتے ہیں