لندن(آن لائن) برطانوی دوا ساز ادارے گلسیکسو سمتھ کلائن (جی ایس کے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال تک کورونا وائرس وباء کی ویکسین کے لئے ویکسین بوسٹر یعنی ویکسین کی کارکردگی کی صلاحیت کو بڑھانے والی ایک ارب خوراکیں تیار کر لیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلیسکسو سمتھ کلائن فرانسیسی دوا ساز کمپنی سانوفی کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین پر بھی کام کر رہا ہے تاہم ویکسین بوسٹر یا ایڈ جووینٹس تیار کرنے میں اس کمپنی کو مہارت حاصل ہے یہ بوسٹر مختلف انفیکشنز کے خلاف مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہے اور اس بوسٹر کی بدولت ویکسین کا اثر بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔ دنیا کیق سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ وہ کورونا وائرس ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کے لئے دنیا کی مختلف حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد اس میں کامیابی حاصل کر لیں گے۔