سنگاپور نے کروڑوں کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستان بھیج دیں  عالمی معیار کی کٹس کے ذریعے کتنے افراد کے ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں؟تفصیلات سامنے آگئیں 

27  مئی‬‮  2020

سنگا پور (این این آئی)سنگاپور کی معروف غیر سرکاری تنظیم Temasek Foundationنے پاکستان میں کورونا کے مریضوں کو جانچنے کے لیے دو لاکھ سنگا پوری ڈالر تقریباََ دو کروڑ سے زائد پاکستانی روپے مالیت کی ٹیسٹنگ کٹس پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کردیں۔اس حوالے سے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایا کہ عالمی معیار کی ان ٹیسٹنگ کٹس کے ذریعے

دس ہزار افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر کے مطابق یہ ٹیسٹنگ کٹ پاکستان روانہ کردی گئیں ہیں جنہیں پشاور میں این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔رخسانہ افضال نے بتایا کہ سنگاپوری این جی او Temasek کے چیف ایگزیکٹو Mr. Benedict Cheong کی جانب سے سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا تھا جس کے بعد تمام مراحل بخوبی طے کرکے کورونا ٹیسٹنگ کٹس پاکستان روانہ کردی گئی ہیں۔رخسانہ افضال نے کہا کہ جس طرح سنگا پور میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اسی طرح سنگاپوری ادارے بھی اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے بعد پاکستان اور سنگا پور کے درمیان معاشی تعلقات میں بھی تیزی سے بہتری آئے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…