جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

موت کا امکان زیادہ اور دل کی بیماریاں، عالمی ادارہ صحت نے کرونا کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے تجربات معطل کر دئیے

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آن لائن)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے علاج کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے تجربات عارضی طور پر روک دیئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے موت کا امکان بڑھ جاتا ہے اور دل کی بماریاں لاحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کو فائدہ پہنچاتی ہے یا نہیں۔ جنیو امیں کی گئی ایک پریس کانفرنس کے دوران حکام نے بتایا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کی افادیت اور محفوظ استعمال کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم کورونا وائرس کے علاج کیلئے اس کا استعمال ترک کردیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ کا ا?ئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد ہوگا جس میں کوروناوائرس کیخلاف ائیڈروکسی کلوروکوئن کے استعمال سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کی جائے گی۔بعدازاں تحقیق سے ثابت ہوا کہ ہائیڈروکسی کلورئن دوا، کورونا وائرس کے خلاف کارا?مد نہیں اور اس کے استعمال سے شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چینی سائنسدانوں نے بھی بتایا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا کورونا وائرس کے مریضوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور اس سے مریضوں کی صحت یابی کی رفتار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…