بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون کے ہاں  کورونا  وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ 

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن )روس کے شمالی علاقے قفقاز میں اوسیتیا کے مقام پرکرونا میں مبتلا ایک خاتون کے ہاں اسی مہلک وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ پیش آیا۔روسی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ روس میں اپنی نوعیت کا پہلا اور پوری دنیا میں دوسرا منفرد واقعہ ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا

جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ بچہ بھی کرونا کا شکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹے کو گھر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے وسط میں پیرو میں کرونا کا شکار ایک نوزائیدہ بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا تھا۔ روس میں پیش آنے والا واقعہ نوزائیدہ بچے کے کرونا کا شکار ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔شمالی اوسیتیا کے شہر بیسلان میں کرونا کا شکار ہونے والی 35 میں سے 17 خواتین حاملہ ہیں۔واضح رہے کہ روس، امریکا کے بعد کرونا کا شکار ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ روس میں اب تک 2 الکھ 81 ہزار 752 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ 2631 اموات ہو چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…