جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئیمرنے والوں کی تعداد بارے حیرت انگیز ردعمل نے تشویش کی لہر دوڑا دی

datetime 16  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔بھارت سے پچھلے ایک روز میں کورونا وائرس سے 2,068 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں لیکن بھارتی اداروں نے گزشتہ روز اس وبا سے

مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جو ایک تشویشناک امر ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 2,752 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4,633 ہے۔کورونا وبا کے تناظر میں مودی سرکار خصوصی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور بھارت میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، اسی طرح جاری رکھنے، نرم کرنے یا ختم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…