بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

دنیا بھر میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا وبا کا شکارجانتے ہیں صحت کے شعبے کے کتنے کارکن کرونا کیخلاف کام کر رہے ہیں؟

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد بن سالم المنظری نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک پوری دنیا میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین میں کرونا کے پہلے مریض کے سامنے آنے کے 134 دن اور مشرق وسطیٰ میں پہلے مریض کے 105 دن بعد تازہ صورت حال پر

بات کرتے ہوئے ڈاکٹر المنظری نے کہا کہ کرونا سے لگ بھگ چار ملین افراد متاثر ہوچکے ہیں۔المنظری نے بتایا کی پوری دنیا میں صحت کے شعبے کے 50 ملین کارکن کرونا کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے تین لاکھ 50 ہزار کارکن مشرق وسطیٰ کے ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وقت دنیا کے 52 ممالک میں طبی عملے کے 22 ہزار کارکن کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 90فی صد کارکن اسپتالوں اور طبی مراکز میں کرونا کا شکار ہوئے۔مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کرونا کے متاثرین میں ایک سے 20 فی صد طبی عملے کے کارکن شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈبلیو ایچ او کے عہدیدار نے کہا کہ جن ممالک نے کرونا کی وجہ سے مکمل لاک ڈائون کیا انہیں حفاظتی تدابیر کے لیے وقت مل گیا اور ساتھ ہی وبا کو مزید پھیلنیسے بھی روک دیا گیا۔کرونا کی ویکسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت 100 اقسام کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے 8 ویکسین پر تجربات جاری ہیں تاہم فی الحال انہیں عام لوگوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…