اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

انفیکشن میں اضافہ،چین کے اہم شہر میں لاک ڈاؤن نافذ

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے شہر سوہلان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔چین کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اس شہر میں گذشتہ روز وائرس کے 11 نئے کیسز سامنے آئے جن سب کا باعث ایک متاثرہ لانڈری کرنے والی خاتون بنی ہیں۔45 سالہ مریضہ جنھوں نے اپنے شوہر، بہنوں اور کنبہ کے کچھ دوسرے افراد کو متاثر کیا ہے،

کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھوں نے حالیہ دنوں میں کہیں سفر نہیں کیا۔شہر بھر میں تمام عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے اور تمام رہائشیوں کو گھر پر رہنے کو کہا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو معطل کردیا گیا ہے اور شہر کو خطرے کے سب سے اعلیٰ درجے پر رکھا گیا ہے۔اس نئے انفیکشن نے چینی سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے ، بہت سے لوگ اندازہ لگا رہے ہیں کہ اس خاتون کو کیسے انفکشن ہوا ہو گا۔ سوہلان سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کا کہنا تھا کہ انھیں محسوس ہوا کہ ہر دن وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔سوہلان صوبہ جیلین میں ہے، جو شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ ہے۔ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ وہاں وائرس کا کوئی کیس نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…