کورونا وائرس ،بچوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر وزارت انسانی حقوق نے گائیڈ لائنز جاری کر دی

8  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزارت انسانی حقوق نے کویڈ19 کے دوران بچوں کی حفاظت کے لئے آگاہی مہم ،بچوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر وزارت انسانی حقوق نے گائیڈ لائنز جاری کر دی۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی کے پیش نظر والدین گھر میں بچوں کی مدد کر سکتے ہیں ، بچوں کو صابن سے بیس سیکنڈ تک بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب دیں ۔

وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ اگر آپ میں یا خاندان کے کسی فرد میں وائرس کی علامات ہیں تو بچوں سے خود کو الگ کر لیں۔ وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ اگر آپ کو اپنے بچوں میں کویڈ 19 کی علامات کھانسی زکام بخار کا سامنا ہے تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔وزارت انسانی حقوق کے مطابق کسی بھی خدشات کی صورت میں وزارت کی ہیلپ لائن 1099 پر رجوع کریں ۔وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ اپنے بچوں میں تناؤ کی علامات کا جائزہ لیں ،تناؤ کی علامات نیند اور بھوک کی کمی اور اداسی میں ابلاغ کی حوصلہ افزائی کریں ۔وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ اپنے بچے میں کسی بھی زہنی اور جسمانی مسائل کی صورت میں رہنمائی کے لئے وزارت کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔وزارت انسانی حقوق نے کہاکہ اگرچہ بچے وائرس سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے مگر وہ ثانوی اثرات کا شکار ہو سکتے ہیں ،اسکولوں اور کھیلوں کے میدان بند ہونے سے بچوں میں انٹر نیٹ کا استعمال زیادہ ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…