اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا علاج کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئن‘ سے کوئی نقصان یا فائدہ نہیں ہے۔ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئن‘ کے کورونا مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے تھے اور مختلف ممالک میں اسے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال بھی
کیا جارہا ہے۔برطانوی طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع نئی تحقیق کے مطابق امریکا کے مختلف اسپتالوں میں کورونا مریضوں پر مرتب ہونے والے’ہائیڈروکسی کلوروکوئن‘ کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کے استعمال سے موت یا سانس کی نلکی لگانے کے خطرات کی شرح میں اضافہ یا کمی نہیں دیکھی گئی لہذا اس کے استعمال سے کوئی نقصان ہے نہ فائدہ۔