واشنگٹن(این این آئی)امریکا اور برطانیہ نے کورونا وائرس کی تحقیق اور ویکسین کی تیاری میں مصروف طبی ماہرین کو خبردار کیا ہیکہ منظم مجرموں کا گروہ کچھ ریاستی عناصر کے ساتھ مل کر ان کی تحقیق پر سائبر حملے کر سکتا ہے۔بین البحر الکاہل اتحادیوں کی سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں نے صحت کی دیکھ بھال اور طبی تحقیقی عملے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈ مزید محفوظ بنائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے نیشنل سائبر سیکیورٹی سینٹر اورامریکی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سیکیورٹی ایجنسی نے بتایاکہ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ڈیٹا کی چوری کے لیے بدنیتی پر مبنی سائبر مہم پکڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیکرز عام طور پر استعمال کیے جانے والے پاس ورڈ کے ذریعے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔