بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کورونا سے دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں کمی، کساد بازاری عروج پر

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شنگھائی (این این آئی ) کورونا وائرس کس طرح کرہ ارض کے ماحول پر اثر انداز ہوا، ماہرین نے تفصیل جاری کر دی ہوائی اور زمینی سفر انتہائی کم ہو گیا، دنیا کے بڑے شہروں میں ٹریفک کم ہو گئی، کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں بھی کمی آئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ

کاربن ڈائی آکسائیڈ زمین کو مسلسل گرم کر رہی ہے جسے صفر پر لانا ضروری ہے، عالمی مارکیٹ میں کساد بازاری بھی عروج پر پہنچ گئی۔ کورونا وائرس سے زندگی محدود ہو گئی، زمینی اور ہوائی سفر انتہائی کم ہو گیا۔ لندن، برلن، میلان، نیویارک، پیرس اور شنگھائی میں جیسے بڑے شہروں میں 2019 کے مقابلے میں 2020 میں ٹریفک کم ہو گئی، اسی طرح ہوائی سفر بھی کم ہوا جس سے فضا صاف ہو گئی۔جہازوں کی پروازوں سے بادلوں کے اوپر پیدا ہونے والی آلودگی میں بھی کافی حد تک کمی ہوئی، کارخانے بند ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی کم ہو گیا۔ پیرس میں 72 فیصد اور نیویارک میں 10 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوئی، مہلک وائرس کی وبا سے کچھ ہی مہینوں میں عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں بھی کمی آئی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…