ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شہری کورونا کی موجودہ لہر سے بچنے کیا چیز تبدیل کریں ؟معروف پاکستانی ڈاکٹرنے خبر دار کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی موجودہ لہر سے بچنے کے لئے اپنا طرز زندگی تبدیل کریں ،صفائی پر خصوصی توجہ دیں اور پہلے سے بتائی جانے والی حفاظتی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں ۔انہو ں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں اور وبائی مرض کو

سنجیدہ لے کر احتیاط کر لیں تاکہ کورونا کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں سے بھی کہا ہے کہ وہ باہر نکلنے کی بجائے گھروں میں بیٹھ کر آن لائن ایجوکیشن کو ترجیح دے کر اپنا مستقبل روشن کریں ۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہسپتالوں کو کورونا کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اور ان حالات میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے بلا شبہ ہم سب کے قومی ہیرو ہیں اور دنیا کا کوئی معاوضہ اُن کی خدمات کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ گلوز کا استعمال یقینی بنائیں اور اگر خدانخواستہ کسی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو جائے تو اُس سے گھبرانے کی بجائے علاج کی طرف آنا چاہیے اور اپنے دوسرے گھر والوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات برؤئے کار لانا چاہئیں ۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ کورونا کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے حکومت ، میڈیا اور طبی ماہرین ایک صفحے پر ہیں اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے صورتحال کا سامنا کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انشاء اللہ حالات اسی طرح کنٹرول میں رہیں گے اور جلد اس وبا سے شہریوں کو چھٹکارا ملے گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…