جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسان سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچ سکتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ آپ کو وائرس لگ سکتا ہے چاہے آپ کتنی ہی دھوپ
اور گرمی میں نکلیں، ایسے ممالک جہاں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے وہاں سے بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی کہ اگر آپ واقعی کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے ، منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔