ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک طرف مہلک کرونا وائرس کے خوفناک وار جاری دوسری جانب کونسی بیماری پھوٹ پڑی،44کیسز سامنے آگئے ‎

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )خیبر پختونخوا ہ اور پنجاب میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 44 ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ایک ڈیڑھ سال کی بچی پولیو کے سبب معذوری کا شکار ہوئی۔خیرپختونخوا ہ میں پولیو سے

متاثر ہونے والی بچی کی عمر ایک سال 5 ماہ ہے اور اس کا تعلق ضلع لوئر دیر سے ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ یہ وائلڈ پولیو بیماری نہیں بلکہ یہ پولیو کی سیبن لائیک ٹائپ2 ڈرائیوڈ (ایس ایل ٹی 2 ڈی)قسم ہے اور اس طرح کا وائرس دنیا کے متعدد ممالک میں رپورٹ ہوچکا ہے۔ان ممالک میں فلپائن، چین، انڈونیشیا، نائیجیریا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، اور افریقہ کے متعدد ایسے ممالک شامل ہیں جہاں پولیو بیماری کا خاتمہ ہوچکا ہے۔یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ وائلڈ پولیو وائرس کی 3 سیرو ٹائپس پائی جاتی ہیں جو کیپسڈ پروٹین کے معمولی فرق کے ساتھ ٹائپ 1، ٹائپ 2 اور ٹائپ 3 ہیں۔پاکستان میں اورل پولیو ویکسین یعنی قطروں اور انجکشن کی صورت میں ٹائپ 1 اور ٹائپ 3 وائرسز دئیے جاتے ہیں۔تاہم سال 2014 میں ملک میں ٹائپ 2 وائرس دینا بند کردیا گیا تھا اور سال 2016 سے وہ ملک میں ماحولیاتی سطح پر بھی نہیں پایا گیا۔قومی ادارہ صحت کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ سال 2019 میں مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز سے یہ ظاہر ہوتا ہے وائرس کی کچھ باقیات کیسی لیبارٹری یا کسی اور جگہ رہ گئی تھی جو انسانی غلطی کے سبب پھیلنا شروع ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…