جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستانی ماہرین کا شاندار کارنامہ

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے وبائی بیماری کورونا سے نمٹنے کیلئے درکار 76 فیصد میڈیکل آلات خود تیار کر لیے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی سامان کی تیاری پاکستان میں جاری ہے، سامان میں وینٹی لیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس، تھرمل اسکینر شامل ہیں۔

فواد چوہدی نے کہا کہ سامان میں تھرمل گنز، سینیٹائزرز، عینکیں، گلوز، گاؤن بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان کا (آج) جمعرات کو وزیراعظم عمران خان جائزہ لیں گے،وزیر اعظم عمران خان کو حفاظتی سامان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔فواد چوہدی نے کہا کہ وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کٹس کی ڈریپ سے لائسنسنگ کے بعد میڈیکل آلات ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…