ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کورونا کے باعث بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سےپاکستان کو نئے بحران کا سامنا،یونیسیف نے شدید خطرے سے آگاہ کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یا رک (آن لائن )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے جنوبی ایشیا کو صحت کے نئے بحران کا سامنا ہوسکتا ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ نووول کورونا وائرس کے باعث خطے میں صحت سے متعلق مشکل سے حاصل کیے گئے فوائد ختم ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں لاک ڈاؤن کے باعث معمول کے حفاظتی ٹیکوں کی مہمات رک گئی ہیں اور وائرس کے خوف سے والدین اپنے بچوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔یونیسف کے جنوبی ایشیائی دفتر کی ڈائریکٹر جین گو نے کہا کہ چونکہ کووڈ-19 اکثر بچوں کو شدید بیمار نہیں کررہا تو معمول کے حفاظتی ٹیکوں میں خلل سے لاکھوں بچوں کی صحت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین خطرہ ہے اور فوری ایکشن ہی کلیدی حل ہے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث بنگلہ دیش اور نیپال نے خسرے اور روبیلا وائرس کی مہمات جبکہ پاکستان اور افغانستان نے پولیو مہمات معطل کردی ہیں۔یونیسیف نے کہا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال میں ویکسین سے قابل علاج بیماریوں بشمول خسرے اور (خناق) کے پھیلاؤ وقتاً فوقتاً سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی خطے میں لاک ڈاؤنز اور سفری پابندیوں کے باعث سپلائی چینز متاثر ہونے سے کچھ ممالک میں ویکسین کے اسٹاک بھی کم ہیں۔یونیسیف نے ایک بیان میں تجویز کی ہے کہ جہاں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہمات معطل ہیں، وہاں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پاتے ہی حکومتوں کو حفاظتی ٹیکوں کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی منصوبہ بندی شروع کرلینی چاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر ہیلتھ ورکرز حفظان صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو ویکسینز کی معطلی کا کوئی جواز ہی نہیں ہے۔یونیسیف کے تخمینے کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل ہی جنوبی ایشیا کے 45 لاکھ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…