جنیوا(آن لائن)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ادارے نے نوول کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے ہی اعلیٰ سطح پر انتباہ جاری کردیا تھا تاہم اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تمام ممالک نے اس کی ایڈوائس پر عمل نہیں کیا ۔
ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسیوس نے باور کرایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے 30جنوری کو جب چین کے باہر صرف 82کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے ، عالمی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی تھی ۔ انہوں نے ورچوئل پریس بریفنگ میں کہا کہ دنیا کواس وقت ڈبلیو ایچ او کو دھیان سے سننا چاہیے تھا۔