اسلام آباد (آن لائن)ملک بھر میں 250 ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ،مجموعی طور پر 124 ڈاکٹرز،39 نرسز اور 90 ہیلتھ کیئر سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔پنجاب 82 ،سندھ56 ،بلوچستان32،خیبر پختونخوا30 ،آزاد کشمیر4 ،گلگت بلتستان17 جبکہ اسلام آبا میں 29 ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
ایمر جنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس سے متاثرہ ہیلھ کیئر ورکرز کی تفصیلات جاری کر دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اب تک 250 ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جن میں 125 ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 92 ہیلتھ ورکرز کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے اور مجموعی طور پر 33 ہیلتھ ورکرز کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں 53 ڈاکٹر ،12 نرسز اور18 ہیلتھ کیئر سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ،سندھ میں 19 ڈاکٹر ،15 نرسز اور 23 دیگر ہیلتھ کیئر سٹاف کرونا وباء سے متاثر ہوا ہے ،بلوچستان میں 24 ڈاکٹر ،ایک نرس اور7 ہیلتھ ورکرز بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں14 ڈاکٹر ،4 نرسز اور 12 ہیلتھ کیئر سٹاف وباء سے متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک ڈاکٹر ،3 ہیلتھ کیئر ورکرز کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے جبکہ گلگت بلتستا ن میں ایک ڈاکٹر اور 16 ہیلتھ کیئر سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک12 ڈاکٹر ،7 نرسز اور 12 ہیلتھ کیئر سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔