اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں 14 ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کورونا وائرس سے متاثر

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

N13:پشاور(این این آئی) صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا سے بھی ڈاکٹرز سمیت طبی عملے میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔دستاویز کے مطابق صوبے میں 14 ڈاکٹرز سمیت 5 پیرا میڈیکس اور 11 دیگر طبی اہلکار کورونا  وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا کہ پشاور کے 11 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں 2 خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں

ان میں سے ایک ڈاکٹر کی حالت تشویشناک ہے جب کہ بنوں، مردان اور سوات میں ایک، ایک ڈاکٹر کورونا میں مبتلا ہیں۔ان کے علاوہ  پیرامیڈیکل اسٹاف میں 5 خواتین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق شانگلہ جب کہ چار پشاور سے ہیں۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے بتایا کہ متاثرہ طبی عملے کو کورونا صرف ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران نہیں لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس لیے متاثرہ تمام طبی عملے کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔سیکرٹری صحت کے مطابق طبی عملے کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور  کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں کے لیے حکومت کو مالی پیکج تجویز کیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…