جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

کرونا کسی لیبارٹری میں تیار ہوا یا نہیں ؟  عالمی ادارہ صحت کی ایک بار پھر وضاحت 

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن )امریکی حکومت کی جانب سے کورونا کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کے خدشات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس بات کے تاحال شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار ہوا۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مذکورہ وضاحت ایک ایسے وقت مین آئی ہے کہ جب کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی حکومت کی ہدایت پر امریکی خفیہ اداروں نے

کورونا کو لیبارٹری میں تیار کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خارجہ سیکریٹری مائیک پومپیو کی جانب سے کورونا کو لیبارٹری میں تیار کیے جانے کے خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد امریکا نے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ زیادہ تر امریکی حکومتی و خفیہ اداروں کے عہدیداروں کو یقین ہے کہ کورونا کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا، تاہم اس باوجود امریکی حکومت نے خفیہ اداروں کی مدد سے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا واقعی کورونا چین کسی لیبارٹری میں تیار ہوا۔ایسی رپورٹس سامنے آنے کے بعد چینی حکومت نے ایسے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ کورونا کو کسی لیبارٹری میں بنائے جانے کے ثبوت نہیں۔تاہم اس باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ چین نے واقعی کورونا لیبارٹری میں تیار کرکے پھیلایا تو اسے نتائج کو بھگتا پڑے گا اور اگر یہ سب کچھ غلطی سے ہوا ہے تو غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔اسی معاملے پر چین کے وائرسز پر تحقیقات کرنے والے عالمی سطح کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ورولاجی (ڈبلیو آئی وی) کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کو ان کے ادارے کی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔گزشتہ ہفتے ہی ووہان انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا ادارہ کورونا جیسے دیگر وائرسز پر تحقیق کرتا ہے، تاہم اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ کورونا کو ان کی لیبارٹری میں بنایا گیا۔انہوں نے کورونا کو اپنے ادارے کی لیبارٹری میں تیار کرنے کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور اب عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ

اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ کورونا کو لیبارٹری میں بنایا گیا۔ عالمی ادارہ صحت کی میڈیا ترجمان نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ کورونا وائرس کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔عالمی ادارہ صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک سامنے آنے والی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس گزشتہ سال چین سے ہی چمگادڑوں سے انسانوں میں پھیلا اور اب تک

اس کے شواہد نہیں ہیں کہ وبا کسی لیبارٹری میں تیار کی گئی۔ترجمان فدیلا چیب کا کہنا تھا کہ اب تک کے سامنے آنے والے اور دستیاب شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس جانوروں سے ہی پھیلا۔ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ابھی تک اس کے بات کے بھی شواہد نہیں ملے کہ کس طرح کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا، تاہم یہ واضح ہے کہ وائرس جانوروں سے ہی شروع ہوا اور جانوروں نے

ہی اسے انسانوں میں منتقل کرنے کرنے میں کردار ادا کیا۔خیال رہے کہ چند تحقیقات میں یہ دعویٰ کیا جا چکا ہے کہ کورونا وائرس ووہان شہر کی گوشت مارکیٹ سے چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوا، مذکورہ مارکیٹ میں چمگادڑوں، سانپوِں، سوؤر اور کتوں سمیت دیگر جانوروں کا گوشت دستیاب ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…