جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس !کیا سبزیوں، پھلوں اور پیک چیزوں کو صاف کرنا ضروری ہے؟ماہرین کی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے لوگ ڈر کے مارے گھروں میں بند ہیں ۔ روزانہ کرونا وائرس سے کوئی نہ کوئی نئی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا باہر سے لائی گئی سبزیاں ، پھل ، پیک فوڈ کی پیکنگ سے بھی کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت کا

کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کسی کھانے کی چیز میں موجود بھی ہوگا تو کھانا پکاتے دوران یہ وائرس مر جاتا ہے۔جبکہ برطانیہ کے این ایچ ایس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ باہر سے سامان لانے کے بعد سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دیر تک صابن سے دھوئیں جب کہ پھل اور سبزی کی خریداری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ براہ راست اسے ہاتھ نہ لگائیں اور ان چیزوں کا چھلکا اتار کر استعمال کریں۔اس ضمن میں سپر مارکیٹس اور دیگر کھانے پینے کے کاروباری افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفاظتی لباس، دستانے اور حفظان صحت کا سختی سے خیال رکھیں۔ماہرین کے مطابق باہر سے کوئی چیز خریدیں تو کوشش کریں کہ اپنے ہاتھوں کو چہرے پر لگانے سے مکمل گریز کریں اور گھر آکر اسے صاف کرنا بہتر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…