جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

بڑی کامیابی حاصل، دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص اب گھر بیٹھے ، کٹ مارکیٹ میں کب دستیاب ہوگی؟ اعلان کردیاگیا

datetime 26  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد /لندن (این این آئی)دنیا بھر میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایسی ٹیسٹنگ کٹ تیار کر لی گئی ہے جو گھر بیٹھے دستیاب ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے کٹ تیار کی گئی ہے جسے گھر بیٹھے مہیا کیا جائے گا تاکہ مریض علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھر بیٹھے ہی کورونا کے حوالے سے ٹیسٹ کرسکے۔

برطانوی پبلک ہیلتھ میں نیشنل انفیکشن سروس کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرون پی کوک نے برطانوی پارلیمنٹ ارکان کو آگاہ کیا کہ ایک گروپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لیے فنگر پرنٹ کٹ تیار کی ہے یعنی انگلی پر سوئی چبھا کر ٹیسٹ کیا جائیگا۔اس طرح فوری طور پر خون کے نمونے سے پتا چل جائے گا کہ نتائج مثبت ہیں یا منفی، نتائج واضح نہ ہونے کی صورت میں نمونے کو لیبارٹری بھیجا جائے گا۔یہ فنگر پرک کٹ ویسے ہی ہوگی جیسے شوگر چیک کرنے کی کٹ ہے یعنی صرف پن کو انگلی میں چبھا کر خون کا نمونہ لیا جاسکیپروفیسر پی کوک نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹنگ کٹ آکسفورڈ میں آزمائی جارہی ہے، ایک بار جب یہ عوامی سطح پر متعارف کرادی جائے گی تو لوگ اسے گھر بیٹھے ایمازون یا بوٹس پر آرڈر کرکے منگوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ کٹ نیشنل ہیلتھ سروس کے اسٹاف اور اہم رضاکاروں کو فراہم ہوگی جس کے بعد اسے تمام افراد کے لیے دستیاب کردیا جائے گا۔پروفیسر پی کوک نے بتایا کہ اس وقت ٹیسٹنگ کٹ آزمائشی مراحل میں ہے جس میں تجزیہ کرکے تصدیق کیا جارہا ہے کہ یہ کام کرے گی یا نہیں تاہم اس ہفتے کے اختتام پر اس کی مکمل معلومات سامنے آجائے گی اس کے بعد یہ پورے انگلینڈ میں دستیاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ ایک بار ہمیں ہر لحاظ سے یقین دہانی کرنے دیں کہ یہ کٹ کتنی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے اس کے بعد اسے مارکیٹ میں فراہم کردیا جائیگا، یہ ٹیسٹنگ کٹ آن لائن آرڈر کرنے کے بجائے میڈیکل اسٹورز اور ہسپتالوں میں بھی دستیاب ہوگی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…