جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1600 بستروں کے ہسپتالوں کا بندوبست ہو چکا، پاکستان بھر میں کتنے وینٹی لیٹرز موجود ہیں؟ جنرل محمد افضل نے اہم اعلان کر دیا

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1600 بستروں کے ہسپتالوں کا بندوبست ہو چکا ہے، بڑے اسپتالوں میں ایک ،ایک وارڈکوبطور آئسو لیشن وارڈمختص کردیاگیاہے،پاکستان بھرمیں ہمار ے پاس 1700وینٹی لیٹرز موجودہیں،ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں،اسپتالوں میں کام کرنیوالوں کیلئے2ہزاراین 95ماسک آرڈرکیے ہیں،

ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں،12ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں موجود ہیں،چین سے 30ہزارتھرموگنز درآمد کی جا ئیں گی،ملک میں کوروناکے حوالے سے 9 اسپتال قائم کرلیے ہیں ،چین سے فوری طور پر 800وینٹی لیٹرز منگوائے جا رہے ہیں۔جمعہ کو چیئر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ملک بھر کے اسپتالوں میں صحت کی حفاظت اور علاج معالجے کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں ایک ،ایک وارڈکوبطور آئسو لیشن وارڈمختص کردیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ ماسک پشاوراور 50 ہزار بلوچستان میں ہیں،12ملین ماسک اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین سے 30ہزارتھرموگنز درآمد کی جا ئیں گی ،چین کے سفیر کی مدد سے 800وینٹی لیٹرزکی بکنگ کرلی گئی ہے ،بہت سے ممالک نیوینٹی لیٹرزکیلئے ایک ایک سال کی بکنگ کرائی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز کی دنیا بھر کمی ہے،پاکستان بھرمیں ہماریپاس 1700وینٹی لیٹرز موجودہیں، چین سے800وینٹی لیٹرز درآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس منگوائی جا رہی ہیں،اسپتالوں میں کام کرنیوالوں کیلئے2ہزاراین 95ماسک آرڈرکیے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ایک کٹس سے کم سے کم 90ٹیسٹ ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کوروناکے حوالے سے 9 اسپتال قائم کرلیے ہیں ،پورے ملک میں 1600 بستروں کی جگہ بنادی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک لاکھ اور بلوچستان میں 50 ہزارماسک ہیں،30ہزار تھرمل گنزچین سے منگوا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا مریضوں کیلئے 1600 بستروں کے ہسپتالوں کا بندوبست ہو چکا ہے،ملک بھر میں 9 چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو تیار کر لیا گیا ہے،کراچی میں دو ہسپتالوں کوکورونا کیلئے تیار کر لیا گیا ہے،بلوچستان ،ڈی آئی خان ،مردان ، سکردو، گلگت میں ایک ایک ہسپتال تیار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں 12 ملین ماسک موجود ہیں،چین سے30ہزارانفراریڈگنزدرآمد کی جا رہی ہیں،سرحدی داخلہ مراکز پر 2000 ہزار انفراریڈ گنز رکھی گئی ہیں۔چیئر مین نے کہا کہ چین سے فوری طور پر 800وینٹی لیٹرز منگوائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے باعث وینٹی لیٹرز کی طلب بہت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی’علی بابا‘کی جانب سے50ہزار این95ماسک عطیہ کیے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…