برسلز(این این آئی)عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب دو لاکھ ہو گئی ہے جب کہ اس وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار چار سو انیس تک پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خررساں ادارے کے مطابق چین میں گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے والا یہ وائرس اب دنیا کے 164 ممالک میں پھیل چکا ہے۔
چین میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد قریب 81 ہزار تھی، جن میں سے 32 سو 37 افراد ہلاک ہوئے۔ اٹلی اس وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں مجموعی طور پر ساڑھے اکتیس سو افراد میں اس وائرس کی تشخص ہوئی جب کہ یہاں قریب تین ہزار افراد اس وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔