لاہور( این این آئی ) ذیا بیطس (شوگر) گردے خراب یا ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے،گردوں کے چالیس فیصد زائد مریضوں میں بیماری کے وجہ ذیابیطس ہی ہوتی ہے،پاکستان میں87لاکھ افراد گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے ماہرین پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی،
پروفیسرحکیم سید عمران فیاض، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اسحاق او ردیگر نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حکماء نے کہا کہ گردوں کے امراض سے بچائو کیلئے ایک ہفتے میں 150منٹ واک انسانی صحت کیلئے از حد ضروری ہے۔